یار ایک بات سنو
ہر صبح ایک نئے جہان میں آنکھ کھلتی ہے
ہر سانس پہلی سانس محسوس ہوتی ہے
ایک نیا موقع کچھ کرنے کا
ہر نیا شخص پھر سے جینے کی امید دیتا ہے
یہ ہمارا انتخاب ہے کہ ہم جس سے چاہے ملیں جسے چاہے نہ ملیں
لیکن جن سے تعلق ہو ان سے تعلق قائم رکھیں کیونکہ آج کے دور میں سب سے ہماری روح کے لئے دشمن کا وجود خطرناک ترین نہیں ہوتا بلکہ عارضی تعلق خطرناک ہوتے پیں
سلام ہو اس جہان پر اور اس جہان کے ایک ایک ذرے پر
جہاں خدا نے لاکھوں انبیاء مبعوث کئے
کروڑوں اولیاء بھیجے
بے شمار انسانوں کو ایک دوسرے کی خاطر بنایا
ہر ذی روح کے خیال تک کو رسپانس دیتا ہے
سوچنے والوں کو خیرات فہم بولنے والوں کو رزق سخن اور خاموش رہنے والوں کو ھدیہ ادراک عطا کرتا ہے
جمعہ مبارک
سید فہیم ساجد بخاری
0 Comments