ملتان کے لوگ
ریڈیو پاکستان ملتان کے مارننگ پروگرام "کرن سویر " کے نوجوان کمپیئر سید فہیم ساجد بخاری جنہوں نے بہت قلیل وقت میں صداکاری کی دنیا میں اپنا نام بنایا ۔
آپ ایک پر سوز گائیک بھی ہیں اور عارفانہ کلام انتہائی روح داری سے پیش کرتے ہیں ۔
آپ نے نئ نسل تک کافی گائیکی کو انتہائی آسان انداز میں پہنچایا ہے ۔ آپ کی آواز میں ایک عجیب سحر پایا جاتا ہے۔ ان کی آواز ساز کی محتاج نہیں ۔ بنا ساز کے ایسا سماں بندھ جاتا ہے کہ سننے والے مسحور ہو جاتے ہیں. ان کی سریلی آواز کا ایک اور پہلو کہ آپ اپنی آواز سے الفاظ کے معانی بیان کرتے ہیں۔ تعلیمی و فنی شاہراہ پر ان کے اساتذہ کی ایک لمبی فہرست ہے ۔ حفظ قرآن ، عصری تعلیم ، موسیقی ،صداکاری ، تحریر و تقریر کے شعبہ جات کے اساتذہ کرام کی محنتوں سے یہ شاہکار اور ورسٹائل آرٹسٹ وجود میں آیا۔
آل پاکستان نعتیہ مقابلہ جات میں وہ کئ بار نمایاں پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے کئ سال مسلسل موسیقی کے مقابلے جیتنے کی بدولت " وائس آف بہاء الدین زکریا یونیورسٹی " کا خطاب حاصل کیا۔ یہ خطاب انہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید خواجہ علقمہ نے عطا کیا تھا۔
فہیم ساجد پنجاب یوتھ فیسٹول ، ٹی وی چینلز ، اور ریڈیو چینلز پر اپنی صلاحیتوں سے نمایاں رہے۔
مذہبی تعلیم کے اعتبار سے انہوں نے 11 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر لیا تھا۔ بعد ازاں شاعری ، نثرنگاری ،
نعت خوانی ، غزل گوئی ، منقبت خوانی و سوز و سلام ،
فوک گائیکی ،صوفی سنگیت کے اسالیب سیکھے ۔ ریڈیو کی دنیا میں ایک جادوگر صداکار کی خوبیاں سمیٹے اس کمپیئر نے عجز کی دولت کو ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ " جی سئیں " کا ملتانی عاجزانہ انداز ان کے رگ و پے میں رچا بسا دکھائ دیتا ہے۔ اسی خاصیت کی بدولت کئ شاطر و چالاک لوگ انہیں مغموم کر دیتے ہیں۔ لیکن آپ صابر و شاکر رہتے ہیں۔
عصری تعلیمی اعتبار سے انہوں نے ایگریکلچر کے شعبہ ہارٹیکلچر میں ایم۔فل کیا ۔ باغبانی سے عشق ہے ہمہ وقت پھولوں کلیوں کی موسیقائ سنگت میں نظر آتے ہیں۔
مختلف ویب سائٹس پر متنوع موضوعاتی مضامین لکھتے ہیں۔ سوشل۔میڈیا کے چینلز پر غزل گاتے ، تو کبھی نعت پڑھتے سامعین کو نہال کرتے ہیں ۔کبھی حسن ادائیگی کے جہان میں تحت اللفظ اور کبھی لوگوں میں قہقہے بکھیرتے ہنسی مزاح کی ویڈیوز میں نظر آتے ہیں۔ کہیں رقص کناں نظر آتے ہیں تو کہیں اپنے وسیب کی زبوں حالی پر نوحہ کناں نظر آتے ہیں۔
سماجی حلقوں میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ مختلف این جی اوز میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔
اندرون بیرون ملک سے ان کے شاگردوں کی کثیر تعداد ایسی ہے جو ان سے تحریر و تقریر اور خوش گلوئ سیکھتی ہے۔
درویش منش سید انتہائی سادہ مزاج ہیں۔ ہلکی سی مسکراہٹ سے انہیں خرید کیا جا سکتا ہے۔ اپنی زندگی خود ڈیزائن کی ہوئی ہے ۔ انتہائی رقیق القلب ہیں لوگوں کی امداد کے لئے خود بھیک۔مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار خلقت سے بیگانہ ہو کر منظر سے غائب ہو جاتے ہیں۔ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ، لیکن آرگینک لائف سے بھی مکمل ناطہ جوڑے ہوئے ہیں۔
صوفی رنگ کے پروگرامز کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے
Only whatsapp
03317060883
Blog
https://fahimsajidsongs.blogspot.com/
FB Page
https://www.facebook.com/RjFahimSajid
Instagram:
http://www.instagram.com/fahimsajid
YouTube:
https://youtube.com/channel/UCtZ6jVzZ1b1SLlZAxn8pGrw
TikTok
https://vt.tiktok.com/ZGJPheU8k/
0 Comments